لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 11 میں نئی فرنچائز حیدرآباد کنگزمین کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے واضح کیا ہے کہ ان کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں اور قومی ٹیم کے ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ان کی علیحدگی خوش اسلوبی سے ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن گلیسپی نے کہا کہ ٹیم نے ٹورنامنٹ میں ابھی ابتدائی مرحلہ طے کیا ہے اور ایک مضبوط کمبی نیشن بنانے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کی تیاری تسلی بخش ہے اور کھلاڑی بھرپور محنت کر رہے ہیں، جو ایک مثبت اشارہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قبل ٹیم کو مناسب وقت ملا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی اور اسی وجہ سے وہ اسکواڈ کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔جیسن گلیسپی نے پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ۔




