راہ انسانیت فائونڈیشن عوام کی فلاح کیلئے کام کررہی ہے

سمندری (بیورو چیف) عبادت الٰہی دلوں کو سکون بخشتی ہے اور انسان میں عاجزی پیدا کرتی ہے غریب اور بیروزگار انسانوں کی خدمت میں حصہ لینے والے خدا کے چنے ہوئے لوگ ہوتے ہیں اور جسے وہ چاہتا ہے اپنے انسانیت کی خدمت کیلئے منتخب کرتا ہے ان خیالا ت کا اظہار راہ انسانیت فاؤنڈیشن رجسٹرڈ کی صدر طاہرہ نواز نے کیا انہوں نے کہا اصل خدمت انسانیت کی مدد میں ہے،راہ انسانیت فا ؤ نڈیشن رجسٹرڈ پورے ملک میں عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہی ہے چھوٹے کاروبارسے لے گھروں کی تعمیر تک کام جاری ہے،اس کے علاوہ ہیلتھ کے شعبے میں راہ ا نسا نیت نمایا کردار ادہ کر رہی سول اسپتال سمندری میں موجود فری ڈسپنسری سے سینکڑوں کی تعداد میں مریض مفت ادویات حاصل کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں