ریونیو کی کلیکشن میں اضافے کیلئے کنونشن کا انعقاد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذولفقار صابر نے ریونیو کی کلیکشن میں اضافے کے لیے ایک اہم کنونشن کا انعقاد کیا۔ اس کنونشن میں نمبردار اور فیلڈ ریونیو سٹاف نے بھرپور شرکت کی، جس کا مقصد ریونیو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور حکومت کی مالی ضروریات کو پورا کرنا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر ذولفقار صابر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ریونیو کی کلیکشن میں اضافہ نہ صرف حکومت کے مالی وسائل کو مستحکم کرتا ہے بلکہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے وسائل کی فراہمی کو بھی یقینی بناتا ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے علاقوں میں مکمل ایمانداری اور محنت سے کام کریں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ “تمام فیلڈ سٹاف اور نمبردار کو اس عمل میں تعاون کی اہمیت کا احساس ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنے اہداف کو حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں