فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن (ایف جی آر ایف) کے درمیان گرین پاکستان مہم کے تحت ماحولیاتی پائیداری، شجرکاری، ماحولیاتی آگاہی اور طلبہ کی فلاح و کردار سازی کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایل او آئی) پر دستخط کیے گئے۔مفاہمتی یادداشت پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی اور فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے وائس چانسلر ڈاکٹر دانش اقبال نے دستخط کیے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے فوکل پرسنز پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی اور محمد فیصل مجید کے ساتھ ڈائریکٹر طلبہ امور پروفیسر ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد رانا اور ڈویژنل ہیڈ فیصل آباد، ایف جی آر ایف، محمد سلیم رضا بھی موجود تھے۔مفاہمت کے تحت دونوں ادارے گرین پاکستان مہم کے تحت مشترکہ طور پر شجرکاری مہم اور ماحولیاتی آگاہی کے فروغ کے لیے اقدامات کریں گے۔




