اسلام آباد (عظیم صدیقی) صورت حال ازحد تشویشناک بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھکر’ میانوالی کے ممبران قومی اسمبلی سمیت سینکڑوں کارکنان گرفتار’ راولپنڈی اسلام آباد اٹک پل موٹرویز ٹول پلازہ اور ریڈ زون سفارتی علاقے میں اب تک 1100 کنٹینرز رکھ دیئے گئے ان کنٹینروں کو آپس میں ویلڈ کر دیا گیا ہے، خندقیں کھودنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں کیل دار سریے اور پانی بھرا جائیگا۔ PTI کے خیبرپختونخواہ صدر انجینئر جنید اکبر خان کی طرف سے اسلام آباد کو سومنات مندر بنانے کے بعد اب PTI کے KPK میں بھی مرحلہ وار متحرک کارکنوں کو اٹھایا جائیگا۔ مردان پشاور سے چند کارکنوں کے گزشتہ 5روز سے غائب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صوبائی پولیس نے وزیراعلیٰ آفریدی سمیت وزراء کے لانگ مارچ کے حوالے سے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر شکیل کے خلاف FIR درج ہو گئی ہے کہ لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کا الزام ہے۔ پولیس نے رعایت دینے سے انکار کر دیا ہے۔




