زرعی یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اجرائ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے موسمِ سرما 2025-26ء کے لئے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اجراء کر دیا ہے جن میں ایم ایس، ایم ایس سی (آنرز)، ایم فل، ایم بی اے اور پی ایچ ڈی پروگرام شامل ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے طلبا و طالبات27 مئی 2025 سے 16 جون 2025 تک پہلے انٹری ٹیسٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ پہلا انٹری ٹیسٹ 22 جون 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ ڈگری پروگرامز، اہلیت کے معیار، فیس کے ڈھانچے اور آن لائن درخواست کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کیلئے امیدوار www.uaf.edu.pk، postgraduate.uaf.edu.pk پر وزٹ کریں یا 041ـ9200189، 041ـ9200161ـ70 ایکسٹینشن 3701، 3702، 3703 پر کال کریں۔ یا ای میل کریں۔ایسے طلبا جنہیں اپنے ٹرمینل ڈگری کے 7ویں سمسٹر کے نتائج موصول ہو چکے ہیں، وہ بھی درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس کی ادائیگی موبائل ایپس یا آن لائن ٹرانزیکشنز کے ذریعے نہ کریں۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ زرعی یونیورسٹی کا شمار کیو ایس رینکنگ کے مطابق جنگلات و زراعت کے مضامین میں دنیا کی 34ویں بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں