زندگی میں ایک ہی بار موبائل چھینا ہے’ عادی عدیل امجد

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین عادی عدیل امجد کا کہنا ہے کہ ڈکیٹ کوسٹر میں آئے اور موبائل چھین کر لے گئے۔اداکار عادی عدیل امجد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایک ہی بار موبائل چھینا ہے جب میں کالج میں تھا اور دوست کے گھر کے دروازے پر کھڑا تھا، کوسٹر آکر رکی ایک بندہ نکلا اور چیخ کر کہنے لگا موبائل دے، میں سمجھا اسد کا دوست ہے، میں نے اسد سے کہا کہ کوئی آیا ہے میرا یہ کہنا تھا کہ ڈکیت کہنے لگا تجھے سمجھ نہیں آرہی موبائل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں