زیادہ پیدوار دینے والے کسانوں کو انعامی ٹریکٹر دئیے جائینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح نے کی۔ اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر منعقد ہوا جس میں کسان تنظیموں کے نمائندوں اور ضلع بھر سے گندم کاشتکاروں نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں کاشتکاروں کو دی جانے والی سہولتوں اور مراعات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کسانوں کے لیے 110 ارب روپے کا تاریخی مالی پیکج دیا جا رہا ہے، جس میں صرف گندم کے کاشتکاروں کے لیے 25 ارب روپے کا “ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام” بھی شامل ہے۔اس پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5,000 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ پانچ ایکڑ کے لیے 25,000 روپے مالی امداد دی جائے گی۔ فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریدنے کا پابند بنانے کیلئے قانونی ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس میں “الیکٹرانک ویئر ہاوسنگ ری سیٹ” پالیسی کی منظوری اور اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ذیشان لبھا مسیح نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب نے وزیر زراعت کو گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ عملدرآمد میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں