فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )سول لائن پولیس نے عبدالرشید غازی چوک سابق جی ٹی ایس چوک تیمور اڈا کے قریب سادہ لوح شہریوں کو انعام کا لالچ دیکر لوٹنے والے دو نو سر بازوں کو پکڑ لیا۔ اور ان کے قبضہ سے انعامی ٹوکن، پرچیاں اور رقم برآمد کر کے باز پرس شروع کر دی۔ ایس ایچ او تھانہ سول لائن عتیق الرحمن شاہ کو اطلاع ملی تھی کہ جی ٹی ایس چوک تیمور اڈا کے قریب بعض افراد انعام کا لالچ دیکر سادہ لوح شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جس پر اے ایس آئی بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو نو سر باز نجم اور احمد سادہ لوح مسافروں کو بسوں سے اترتے ہی بڑے انعام کا لالچ دیکر ٹوکن فروخت کر رہے تھے۔ جس پر پولیس پارٹی نے گھیرا ڈال کر انہوں نے نو سر بازروں کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے انعامی ٹوکن کی پرچیاں رقم برآمد کر کے حوالات میں بند کر دیا۔




