سارو گنگولی کی فلم دوسرا کے حقوق کا تنازع نئے مرحلے میں داخل

نئی دہلی(شوبز ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹ کپتان سارو گنگولی اور فلم دوسرا: انڈیا از ادر فریڈم اسٹرگل کے درمیان شخصی حقوق کا تنازع ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے فلم سازوں کو فلم میں ڈسکلیمر شامل کرنے اور 2 کروڑ روپے کی بینک گارنٹی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔گنگولی نے عدالت میں مقف اختیار کیا تھا کہ فلم سازوں نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی شناخت، شخصیت اور کرکٹ کیریئر کے نمایاں واقعات کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ اس تنازع میں پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنی لوو فلمز بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں