ستھرا پنجاب مہم حکومت کی اولین ترجیح ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ستھرا پنجاب مہم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندگان اور ضلع کی چاروں تحصیلوں کے نمائندو ں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، جس کا مقصد صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی ہے۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو صفائی کے نظام کو ہر صورت موثر اور فعال بنانے کی ہدایت جاری کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہر تحصیل میں کمپلینٹ سیل قائم کرنے اور شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں