سرکاری اراضی پر دوبارہ قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

گوجرہ (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی گوجرہ کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ،انتظامیہ نے ریلوے روڈ گوجرہ پر سرکاری زمین پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ مقام پر تقریباً بیس سال سے دو دکانیں بغیر ٹکٹ تہہ بازاری ادا کیے غیر قانونی طور پر قائم تھیں، جنہیں بعد ازاں مبینہ طورپر لاکھوں روپے میں مختلف افراد کو فروخت بھی کر دیا گیا تھا۔قبضہ مافیاکی کارروائی کا معاملہ میونسپل کمیٹی گوجرہ کے علم میں آیا تو عملہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی دکانیں مسمار کر کے جگہ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔مبینہ طور پر سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دوبارہ دکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔جس کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سید یاسر علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔تو انکروچمنٹ انسپکٹر عبدالقیوم اور پیرا فورس نے موقع پر پہنچ کر ناجائز تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کر دیا اور سرجگہ کو دوبارہ قبضہ میں لے لیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری املاک پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں