سری لنکن ٹیم رواں سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) راولپنڈی کے شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سری لنکا کی ٹیم رواں سال نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز مکمل طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 11 نومبر، دوسرا 13 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں