سلمان نے بولا ناں فرح نے پاپا رازی کو دھمکی دیدی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلمساز اور کوریو گرافر فرح خان نے نامناسب طریقے سے تصاویر کھینچنے پر پاپا رازی کو سلمان خان کی دھمکی دے دی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بگ باس 20 کی قسط کے دوران سلمان خان نے اداکاروں کی نامناسب انداز میں تصاویر لینے پر فوٹوگرافروں کو ٹوکا تھا۔اداکار کے اس ردعمل کے بعد اب بالی وڈ کی دیگر شخصیات بھی فوٹوگرافروں کو سمجھا رہی ہیں اور انہیں سلمان کی بات پر توجہ دینے کا کہہ رہی ہیں۔حال ہی میں فرح خان نے بھی ایسا ہی کیا، انہوں نے پاپارازی (فوٹوگرافروں) کو ٹوکا اور انہیں سلمان کی تنبیہ یاد دلائی۔ممبئی میں باہر نکلنے پر فرح خان کی نظر فوٹوگرافروں پر پڑی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ لوگ یہاں کیوں آئے ہیں؟ کون آیا ہے یہاں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں