سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیراگلے ماہ شروع ہو گی

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے سکھر حیدر آباد موٹروے کی تعمیر کے اگلے ماہ آغاز کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ایم سکس موٹروے سندھ سمیت پاکستان بھرمیں تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار دے گی۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر جاری اپنے ایکس پر پیغام میں کہا 23 برس سے زیرالتوا موٹروے کی تعمیر شروع ہونے جا رہی ہے،اللہ تعالیٰ کا کرم ہے ایم سکس جیسے تاریخی منصوبے کوعملی شکل دینے کا موقع مل رہا ہے۔وزیر مواصلات کیمطابق ایم سکس ملک کی معاشی ترقی اور علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی،اور یہ منصوبہ سندھ اور پاکستان کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ عبدالعلیم خان نے کہاسکھرحیدرآباد موٹروے کی سنگِ بنیادکی تقریب میں صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹو کوخصوصی مدعو کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کو بھی اس تقریب میں دعوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں