سیمنٹ کی مجموعی ترسیلات میں اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) سیمنٹ کی صنعت میں بہتری آنے لگی اورپہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلات 3.9فیصد بڑھ گئیں۔ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی ترسیلا ت سالانہ بنیادوں پر 6فیصد اضافے سے 46لاکھ 20 ہزار ٹن ہوگئیں،ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت سالا نہ بنیادوں پر 7.4فیصد بڑھی ۔ پہلی سہ ماہی میں مقامی ترسیلات 7.8فیصد اضا فے سے ایک کروڑ 8لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گئیں فروخت میں بہتری کے باوجو د سیمنٹ کی برآمدات میں 11.4فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔،پہلی سہ ماہی میں سیمنٹ کی برآمدات کم ہوکر 23 لاکھ ٹن رہ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں