سینئرز کو جونیئرز کے ساتھ اچھا رویہ اپنانا چاہیے۔ سلیم معراج

اسلام آباد (شوبز نیوز) مقبول اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ایک سینئر اداکار نے شوٹنگ کے دوران نہ صرف آستین کے بٹن بند کروائے بلکہ انہیں دور رکھے ہوئے اپنے جوتے بھی لانے کا حکم دیا۔سلیم معراج نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی’انہوں نے دیگر معاملات سمیت سینئر اور جونیئر اداکاروں کے رویے پر بھی بات کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگرچہ جونیئر اور نئے اداکاروں سے دور رہنا غلط بات ہے لیکن کسی حد تک سینئر اداکار نئے فنکاروں سے دور رہ کر اچھا کرتے ہیں’ نئے اداکار اور جونیئر اداکار میں فرق ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں