سیوریج لائنوں کی تنصیب کے فوری بعد سڑکوں کی بحالی کی ہدایت

لاہور (بیوروچیف) سیوریج اور ڈرینج لائنوں کی تنصیب کے بعد سڑکوں کی بحالی میں تاخیر پر صوبائی وزیر ہائوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔وزیر ہائوسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی واسا طیب فرید اور41اضلاع کے ایم ڈیز نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔بلال یاسین نے ہدایت کی کہ جہاں ڈرینج لائنوں کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے، وہاں سڑکوں کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام اضلاع میں سڑکوں کی بحالی کے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث عوام کو طویل عرصے تک مشکلات میں مبتلا رکھنا قابل قبول نہیں، متعلقہ ادارے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ سڑکوں کی بحالی بھی یقینی بنائیں۔اجلاس میں گزشتہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب میں پیش آنے والے مسائل سے متعلق بھی رپورٹ طلب کی گئی۔صوبائی وزیر نے ڈی جی واسا کو تمام منصوبوں کے لیے واضح ٹائم لائنز مرتب کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں