سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

لاہور (سپورٹس نیوز)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کی تیاریوں اور رجسٹریشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان ایجوکیشنل کونسل کے صدر و سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود سمیت پنجاب کے 100 سے زائد سکولوں اور کالجوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں میں یوتھ گیمز کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا طارق قریشی نے کہا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کھیلوں کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا، جس کے فاتح کھلاڑیوں میں 50 کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔، یوتھ گیمز میں اب تک39 لاکھ سے زائد رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ ہمارا ہدف ایک کروڑ رجسٹریشن ہے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ گیمز کے فاتح کھلاڑیوں کو سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ پروگرام میں بھی شامل کیا جائے گا، سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا،سی ایم پنجاب یوتھ گیمز میںمڈل سطح پر 2، سیکنڈری سکول سطح پر 6، کالج سطح پر 14 جبکہ یونیورسٹی سطح پر 21 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ڈی جی سپورٹس نے کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 700سے زائد سپورٹس سہولیات موجود ہیں،سکولزاور کالجز میں صحت مند سرگرمیوں کے لئے ان سے ہرممکن تعاون کریں گے، سپورٹس میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سی ایم پنجاب یوتھ گیمز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں