شادی کے ڈیڑھ سال بعد ایمن زمان اور شوہر کے درمیان علیحدگی ہو گئی

اسلام آباد (شوبز نیوز) اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ایمن زمان نے شوہر مجتبیٰ لاکھانی سے علیحدگی اختیار کرلی۔ایمن زمان ایک ورسٹائل اور باصلاحیت پاکستانی ماڈل، سوشل میڈیا اسٹار، اور اداکارہ ہیں جو کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ان کے ٹک ٹاک پر 7.6 ملین اور انسٹاگرام پر1.5ملین فالوورز ہیں۔ ایمن زمان نے فروری 2024میں دیرینہ دوست مجتبی لاکھانی کے ساتھ شادی کی تھی۔حال ہی میں ایمن زمان اور مجتبی لاکھانی اس وقت سرخیوں میں آئے جب ان کی علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں