فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شب برأت کی آمد کے موقع پر ضلعی پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا’ نشاط آباد پولیس نے 54 ج ب میں کامیاب چھاپہ مار کر 3ملزمان ذوالفقار علی’ افتخار حسین اور محمد احسان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 235بورے پٹاخے برآمد کر لئے۔ پیپلزکالونی پولیس نے 208چک کے قریب مشکوک ہنڈائی ڈالہ کو روک کر بھاری مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ڈرائیور گلزار کو حراست میں لے لیا۔ سول لائن کے علاقہ لاری اڈا کے قریب محمد سلیم’ یادگار شہداء چوک میں احسان اﷲ اور جھنگ بازار گول کے قریب عمران نامی نوجوان کو قابو کر کے ان کے قبضہ سے آتش بازی کا سامان پٹاخے’ شرلیاں وغیرہ برآمدکرلیں۔




