8

شب برات نامہ اعمال پیش کرنیوالی مقدس رات ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 107حفیظ انجم جنجوعہ ے کہا کہ شب برات کی رات نامہ اعمال پیش کرنیوالی مقدس رات ہے جس میں امت رسول ۖ کی بدولت بارگاہ خداوندی میں عاجزی انکساری پیش کرنے سے گناہ گاروںکو جہنم سے آزادی اور قبر و حشرمیں مغفرت و بخشش حاصل ہوجاتی ہے سائلوں کو عطا کیا جاتا ہے گناہ معاف ہوتے ہیں گنہگاروں کی دعا قبول ہو تی ہے اے رب دو جہاںاپنے محبوب کے صدقے امت رسول پر مہربانی فرما پاکستان کو دہشت گردی ،غربت و مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات عطا فرما اور حفیظ انجم جنجوعہ نے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس بابرکت رات اور شعبان المعظم کے صدقے اقوام عالم ،عالم اسلام اور پاکستان کومعاشی بدحالی ،تنگ دستی سے محفوظ فرمائے،آمین شب برات کی عظمت ہو بیان کیسے زبان شعر ہو اس شب کی تر جمان کیسے یہ پورے سال کا کرت ہے انتظام حیات حساب عمر بھی اس رات ہی میں ہو تا ہے خدا کے فضل و کرم کی تقسیم ہے آج کی رات ! خدا جانے یہ کسے خبر آنے والے دنوں میں زندگی اور موت بارے لکھ دیا جائے بہت سے کفن دھل کر تیار رکھ ہوتے ہیں،مگر کفن پہننے والے بازاروں میں گھوم پھر رہے ہوتے ہیں ،، شب برأت مسلمانوں کے لیے شب تجدید عہد کی رات ہے، شب برأت جہنم کی آگ سے چھٹکارا پانے کی رات ہے۔ بلا شبہ اس مقدس رات میں تمام انسانوں کے نامہء اعمال تبدیل ہوتے ہیں،ہمیں اس رات کی قدر کرنی چاہیے شب برات ہمیں تزکیہ نفس اور باطل قوتوں سے اظہار نفرت کا موقع فراہم کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں