شوبز میں مدتوں یاد رہنے والا کردار ادا کرنیکی تمنا ہے’ جویریہ عباسی

کراچی (شوبز نیوز) ڈرامہ انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج آرٹسٹوں کو جدید سہولیات اور کم وقت میں زیادہ شوٹنگز کا موقع مل رہا ہے۔ نئے اداکار اگر سینئرز سے راہنمائی لینے کیلئے سنجیدگی اختیار کریں تو ان کے فن میں مزید نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔ میں نے ڈراموں میں ہر قسم کر کردار کئے مگر جس کردار کی تلاش ہے وہ ابھی تک نہیں ملا چاہتی ہوں کہ چیلنجنگ کردار ملے تاکہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا سکوں۔ رائٹرز کو چاہیے کہ وہ نئے موضوعات پر سٹوریز تحریر کریں اور جاندار کردار ادا کرنے والوں کو کاسٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں