شہید بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کر رہے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے کہاکہ شہید قائد عوام بھٹو آج بھی کڑوروں دلوں پر راج کر رہے ہیں جو سامراجی قوتو ں اور دشمنان اسلام کو ہر گز قبول نہیں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے انسانی جسم کو ختم کر کے دشمن آمر جنر ل ضیاء نے سمجھا کہ شاید عوامی سوچ بھی ختم ہو جائے گی جو خود تو مٹ گیا لیکن شہید بھٹو کی سوچ کا نہ مٹتا سکا، لیکن دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نا ہوسکا پاکستان کی جمہوری تاریخ میں عوام کواصل سیا سی شعور تو شہید بھٹو نے دیا یہ فو جی آمروں کی پیدا وار عمران نیازی یا ن )لیگ ہزار بار جنم بھی لے لیںتو شہید بھٹو کے جوتے کی نوک کے برابر بھی نہیں آسکتے محمد اعجاز چوہدری نے کہا کہطاغوتی اور سامراجی قوتوں سے ٹکر لینا صرف شہید بھٹو کا ہی کام تھا ورنہ عمران نیازی اور نواز شریف جیسے ایرے غیرے میں ایسی بہادری اور دلیری کہاں ہے؟ آج نہتے فلسطین کی عوام اور امت مسلمہ کے مظلوم لوگ شہید زوالفقار علی بْھٹو کو بڑی شدت سے یاد کر کے رو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں