صاحبزادہ فرحان کو کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس نیوز) قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کیخلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کے کھلاڑی اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو نہ کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان ممکنہ طور پر ٹیم میں شامل ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ کپتان صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا سیریز میں کپتان برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں