صبا قمر نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

لاہور( شوبز نیوز) اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے ان کی تردید کردی ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی شادی کے بارے میں خود بھی کوئی علم نہیں۔ اگر واقعی ان کی شادی ہونے والی ہے تو انہیں بھی اس کا دعوت نامہ بھیجا جائے۔صبا قمر نے اپنی مصروفیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا شیڈول اس قدر بھرا ہوا ہے کہ انہیں گھر جانے اور سونے تک کا وقت نہیں مل رہا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے انہیں ان کی اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا، اس لیے اگر یہ خبر درست ہے تو انہیں بھی کارڈ بھیج دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں