صحافیوں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات کئے جائیں

فیصل آباد( سٹا ف رپورٹر) پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر آزادی صحافت ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پروفیشنل فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمدصادق نے کی ریلی پریس کلب سے شروع ہو کر ضلع کونسل چوک تک گئی صدرمحمد صادق اور جنرل سیکرٹری سعید سومی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آ ذادی صحافت کی اہمیت ،افادیت کے بارے میں روشنی ڈالی اورکہا آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ناگزیر ہے دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے، صحافیوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ وہ بلاخوف رپورٹنگ و فوٹوگرافی کرسکیں انھوں نے مزیدکہا کہ میڈیا قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور د ر ست رپورٹنگ کرے کوریج کے دوران جان قربان کرنے والے صحافی ہمارے ہیرو ہیں، جبر سے لڑنا اور سچائی سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں