صحیح شرعی اصولوں کو سامنے رکھ کر حج کی ادائیگی مکمل کریں

جڑانوالہ(نامہ نگار)جامع مسجد بلال محمد علی پارک میں عازمین حج کیلئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی رہنما تحریک اہلسنت پاکستان نے باقاعدہ حج کے فضائل اور مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے لگا کر ہمارے ساتھی حج کیلئے حرمین پاک حاضر ہوتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم حج کے مسائل سے آگاہی حاصل کریں اور صحیح شرعی اصولوں کو سامنے رکھ کر حج کی ادائیگی کو مکمل کریں دوران حج صبر و تحمل کا بھی مظاہرہ کرنا چاہیے حوصلہ اور برداشت بھی ہوناچاہیے۔اس نیک عمل کے دوران کسی دوسرے مسلمان کو ہم سے تکلیف نہیں پہنچنی چاہیے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حاضری کے موقع پر ادب کا خصوصا خیال رکھنا چاہیے۔مقدس مقامات کا احترام بھی ضروری ہے حرمین شریفین کے اداب کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔دوران حج اور عمرہ وہاں کی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کا بھی احترام کرنا چاہیے اصول و ضوابط اور ڈسپلن کی پابندی رہے گی تو اس میں تمام حاضرین کو آسانی کے ساتھ عبادت کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں