فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری آج فیصل آباد آئیں گے، سکیورٹی کے سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری آج شام 4 بجے فیصل آباد پہنچیں گے اور شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے لیے 1400 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔




