صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے چارج سنبھالتے ہی روایتی دفتری انداز کو ایک طرف رکھتے ہوئے فجر کی نماز کے فوری بعد بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم کا خود موقع پر جا کر جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح گلی محلوں، شاہراہوں اور رہائشی علاقوں کا معائنہ کیا اور صفائی کی مجموعی صورتحال، عملے کی حاضری اور مشینری کے استعما ل کو باریک بینی سے دیکھا۔ اس موقع پر سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈ پٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے واضح اور سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب محض نعرہ نہیں بلکہ عملی ذمہ داری ہے اور اس میں غفلت دکھانے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں