صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات، ادویات کی دستیابی اور صفائی کے مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں سے براہِ راست سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ انہوں نے صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں