صفدر آباد میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے،چینی شہر کی دکانوںپر170 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ پاکستان ایسی اسٹیٹ بن گیا جہاں ہر بندہ اپنی مرضی کرتا دکھائی دیتا ہے۔سرکاری ریٹ کیا ہوتا ہے لوگ سوچ سوچ کر تنگ پڑ گئے۔ہر دکان پر اشیائے صرف کی چیزوں کے نرخ موجود ہیں جو کہ ڈسپلے کرنے کو کہا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے دستخطوں سے یہ لسٹ جاری کی جاتی ہے لیکن مجال ہے کہ قوم اس لسٹ کو مان لے ۔حد ہو گئی کہ اپنی مرضی کی قیمت پر سودا فروخت ہوتا ہے۔کہاں گئی ریاست کی رٹ؟جس چیز کو بھی ہاتھ لگائو اس کا ریٹ سن کر بندے کو کرنٹ لگ جاتا ہے۔ شہر یو ںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوںکو قابو کیا جائے ،میڈیا پر حکومتی ریٹ 130 روپے کا سنا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں