صفدر آباد میں گرانفروشوں کا راج،پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام

صفدرآباد(نامہ نگار)گھی اور چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے۔اس وقت شہر صفدرآباد میں کشمیر گھی560 روپے اور خالص نامی بناسپتی گھی550 روپے میں ایک کلودھڑلے سے بک رہا ہے ،کئی دکاندار اس بھی زیادہ قیمت میں بیچ رہے ہیں ۔چینی بھی 170 سے کم نہیں ہے۔چھوٹا گوشت آسمان سے جا ملا ہے2400 روپے کلو ہے،بڑا گوشت بھی 1200 تک پہنچ چکا ہے ، مرغی کا گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے800 روپے کا نو سو گرام ملتا ہے ،بعض جگوں پر 900 روپے ہے۔یہ سب کیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہاں ہیں کسی غریب نے ان کی شکل آج تک نہیں دیکھی۔غریب کیسے جی رہا ہے سوچا کسی نے کبھی؟اے سی صاحب میدان میں نکلو بلا تمیز کارروائی کرو،ڈر کس بات کا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں