ضلعی حکومت گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 98رانا فراز انیس نمبردار،سردار عثمان نواز باجوہ ،سردار علی نواز باجوہ ،مبارک علی سکھا،میاں ہاشم ،کاشف جمیل بٹ ،رانا مطیب فرازنے کہا کہ تنگ دست غریب عوام کہاں جائیں اور کس سے داد فریاد کریں رمضان شریف کی آمد سے پہلے اشیاء خردونوش کی قیمتوں کا بڑبنا پنجاب حلومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب عوام کے لئے وبال جان بنتی جارہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں کو ئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں