طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے مشنری جذبے کے تحت اقدامات جاری ہیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ علم کا راستہ خوشحالی کا راستہ ہیاور پڑھا لکھا معاشرہ معاشرتی ترقی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شعبہ تعلیم کی بہتری پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اور طالب علموں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے مشنری جذبے کے تحت موثر اقدامات جاری ہیں تاہم شرح خواندگی میں اضافہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی بھی جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات نجی تعلیمی ادارے کی تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کہی۔سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ظفراقبال وٹو،عائشہ میموریل پبلک ہائی سکول کی انتظامیہ،والدین اور طالب علم شریک تھے۔تقریب کے دوران طالب علموں نیموضو عا تی ٹیبلوز پیش کرکے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہونہار طالب علموں میں انعامات تقسیم کئیجبکہ ڈپٹی کمشنر کو سکول کی طرف سے یادگاری سوینئر پیش کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معیاری تعلیم کیساتھ ساتھ طلباطالبات کی اعلی تر بیت پر توجہ دینے والے ادارے حکومت کا بوجھ بانٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل اور قیمتی سرمایہ ہیں۔طالب علم اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز کرکے پاکستان کی ترقی اور پاکستانی قوم کی خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ سکول انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنرکی آمد کا شکریہ اداکرتے ہو ئے سکول کے سالانہ نتائج سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں