2

عائشہ خان نے نورافتیحی اور تمنابھاٹیہ سے موازنہ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (شوبز نیوز) فلم دھریندر کی اداکارہ عائشہ خان نے نامور ڈانسر نورا فتیحی اور اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے موازنہ کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔عائشہ خان نے فلم دھریندر میں رقص کی بدولت شہرت حاصل کی، سوشل میڈیا پر صارفین ان کا موازنہ نورا فتیحی اور تمنا بھاٹیہ جیسی تجربہ کار اداکارائوں سے کر رہے ہیں۔حالیہ انٹرویو میں عائشہ خان نے موازنے کو بوجھ محسوس کرنے کے بجائے ان اسٹارز کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ان سے سیکھنے اور فلم انڈسٹری میں اپنا ایک الگ راستہ بنانے پر توجہ دے رہی ہیں۔عائشہ خان نے کہا کہ میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں جو میرا دوسروں سے موازنہ کرتے ہیں، میں نے کچھ ایسی ریلز بھی دیکھیں جن میں میرا موازنہ نورا فتیحی یا تمنا بھاٹیہ سے کیا گیا۔مجھے لگتا ہے کہ میں کبھی خود کا ان سے موازنہ نہیں کروں گی۔ میں جب بھی انہیں دیکھتی ہوں تو دنگ رہ جاتی ہوں۔ وہ شاندار ہیں جو زندگی میں بہت اچھا کام کر رہی ہیں۔ نورا جو کچھ کر رہی ہیں میں وہ کبھی نہیں کر سکتی، وہ کمال ہیں۔نورا فتیحی کی اسٹیج پر موجودگی، توانائی اور لگن کی بھی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ڈانسر و اداکارہ کی محنت سے کس قدر متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ موازنہ نہ تو انہیں پرجوش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں