کراچی ( بیو رو چیف )سینیٹر چوہدری عابد شیر علی کی گورنر سند ھ نہال ہاشمی سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سنیئر رہنماو سینیٹر چوہدری عابد شیر علی نے گزشتہ روز گورنر سندھ نہال ہاشمی سے گورنر ہاوس سندھ میں ملاقات کرتے ہوئے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی بطور گورنر نامزدگی مسلم لیگ (ن )کے ہر کارکن کے لئے اعزاز ہے ان کی پارٹی کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں وہ مسلم لیگ( ن) کے نڈر اور بے باک رہنما ہیں اس موقع پر دو نوں رہنماؤ ں کے درمیان ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔نہال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدین نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔




