عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو شہہ دی

کمالیہ(نامہ نگار)سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر نے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بربریت انسانیت سوز اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ معصوم بچوں، خواتین اور نہتے شہریوں پر بمباری کرنا کسی بھی مہذب قوم یا ریاست کے شایانِ شان نہیں ہو سکتا۔ فلسطینی عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے ظلم، جبر اور محاصرے کا شکار ہیں۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی نے اسرائیل کو شہ دی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے فوری طور پر فلسطین میں جاری خونریزی بند کروانے کے لیے مثر اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں