کراچی (بیوروچیف) ایران جنگ کے خاتمے پر متضاد خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھا دیکھا جارہا ہے۔برینٹ خام تیل118سے کم ہو کر 106 ڈالر فی بیرل کی سطح پرآگیا اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت103 ڈالرفی بیرل پرمستحکم ہے۔اس کے علاوہ یو اے ای مربن خام تیل3 فیصد اضافے سے 121 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ڈا انڈیکس میں ڈھائی فیصد، ایس اینڈپی میں 2.91 اور نیسڈیک میں 3.83فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔




