عامر خان نے 25 سال کا نوجوان نظر آنے پر کام شروع کر دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار عامر خان نے نئی اسپورٹس ڈراما فلم میں 25 سالہ نوجوان کا کردار نبھانے کے لیے شدید وزن گھٹانے کے پروگرام پر کام شروع کردیا ہے۔61 سالہ عامر خان ہدایت کار آشوتوش گوواریکر کی فلم لکارامیں اپنی اصل عمر سے کئی دہائیاں چھوٹے نظر آنے کیلیے بڑے جسمانی چیلنج پر لگ گئے ہیں۔اسپورٹس اور تاریخ کے پس منظر میں بننے والی یہ فلم کرکٹ، حریفانہ مقابلے، دوستی، حب الوطنی اور تقسیم ہند کے اثرات کو اجاگر کرتی ہے۔2001 کی شاہکار فلم لگان کی تاریخی کامیابی اور آسکر نامزدگی کے 2 دہائی بعد عامر خان اور آشوتوش گوواریکر کی جوڑی ایک بار پھر یکجا ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم کی کہانی میں عامر خان کا کردار لگان کے بھون سے بالکل مختلف ہوگا، خود کو اس روپ میں ڈھالنے کیلیے انہوں نے وزن گھٹانے کا بڑا مرحلہ شروع کیا ہے۔عامر خان نے اس سے قبل فلم دنگل میں وزن بڑھانے اور گھٹانے پر کام کیا تھا، انہوں نے فلم گجنی اور پی کے کے لیے بھی شدید جسمانی تبدیلیاں کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں