گلوکارہ سارا الطاف کا صوفیانہ کلام عشق بلھے نوں ریلیز

لاہور (شوبز نیوز) گلوکارہ سارا الطاف کا صوفیانہ کلام عشق بلھے نوں ریلیز کردیا گیا ۔کلام کی موسیقی نذر عباس نے ترتیب دی ہے۔کلام کا مکس ماسٹر علی اصغر نے تیار کیا ہے۔سارا الطاف ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی گلوکارہ ہیں جو پنجابی لوک اور صوفیانہ انداز میں گاتی ہیں۔ ان کی آواز میں جذبہ اور روحانیت ہوتی ہے، اسی لیے یہ کلام سننے والوں کے دلوں کو چھو رہا ہے۔سارا الطاف ان دنوں نوجوانوں کی مقبول گلوکارہ ہیں اور حال ہی میں لندن کا کامیاب دورہ کرکے وطن واپس لوٹیں ہیں سارا الطاف اس سال میں دس سے زائد گانے ریلیز کر چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں