عثمان مختار نے اہلیہ کی سالگرہ کو یادگار بنا دیا

کراچی(شوبز نیوز)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ انعام خان کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔اداکار نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی اہلیہ کو لپ اسٹک لگانے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو کے ساتھ عثمان مختار نے اہلیہ کی خوب تعریفیں بھی کیں اور انہیں بہترین ماں، خیال رکھنے والی بہن، شاندار بیٹی اور اسپیشل شریکِ حیات قرار دیا۔اداکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ تم بیک وقت اتنی ساری ذمہ داریاں اتنی آسانی سے نبھاتی ہو کہ باقی لوگوں کے لیے یہ بات قدرے پریشان کن ہے۔ زندگی تمہیں اتنی ہی خوشیاں دے جتنی تم دوسروں کی زندگی میں لاتی ہو۔واضح رہے کہ عثمان مختار اور زنیرہ انعام خان اپریل 2021 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں