علامہ الیاس ہزاروی کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں عرس مبارک قبلہ شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی و جامعہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت زیر صدارت صاحبزادہ پیر طریقت قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان منعقد ہوا۔جسکی سرپرستی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی سربراہ ادارہ نے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر محفل سرپرست شیخ الحد یث علامہ فضل سبحان مردان صاحبزادہ پیر محمد ابوبکر حیدر رضوی قادری،صاحبزادہ علی حسنین ظفر چشتی،علامہ شہباز حسین چشتی،صاحبزادہ محمد فضل رسول رضوی مولانا اظہر مصطفی رضوی اور پروفیسر حافظ عبد الرف نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 41 علما اور حفاظ کرام کا جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال سے فارغ التحصیل ہونا علاقہ کیلئے خوشی کی بات ہے شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی کی دینی ملی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی کی سرپرستی میں چلنے والے اداروں کی کارکردگی تسلی بخش ہے علما اور دینی ادارے قوم کا سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادارے ملک و ملت کا سرمایہ ہے قبلہ شیخ الحدیث کی ساری زندگی خدمت دین اور لوگوں کی اصلاح میں گزری ہماری نئی نسل کی تعلیم و تربیت کیلئے ایسے ادارے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں پیر طریقت شیخ الحد یث علامہ محمد الیاس ہزاروی علیہ الرحمہ نے ساری زندگی نوجوان نسل اور عوام الناس کی اصلاح فرمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں