علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان پکڑنا اولین ترجیح ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)آئی جی خیبر پختو نخواہ ذوالفقار حمید سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی ملاقات جس میں سی پی او پشاور قاسم علی خان، خیبر پختونخواہ کے امیر مولانا الیاس فدائ، پنجاب کے امیر قاری احمد علی ندیم،مولانا عبدالرحمن، مفتی محمد حسین،مفتی شعیب ندیم بھی موجود تھے۔آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں شریک ملزمان جلد گرفتار کئے جائیں گے۔ خیبر پختونخواہ میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ خاص طور پر علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان کو پکڑنا اولین ترجیح ہے۔ جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستا ن صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری مولانا اعجاز عابد سمیت صوبہ بھر میں علماء کی ٹارگٹ کلنگ میں شامل مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ رمضان المبارک میں اور اس کے بعد بھی آئے روز علماء کی ٹارگٹ کلنگ بالخصوص پشاور میں انتہائی قابل تشویش ہے، جبکہ علماء کرام نے ہمیشہ اسلام اور استحکام پاکستان کی بات کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں