علی ظفر کی کراچی ائیرپورٹ پر منفرد انداز میں انائونسمنٹ

کراچی (شوبز نیوز) ملک کے معروف گلوکار علی ظفر کی کراچی کے ایئر پورٹ پر منفرد انداز میں انائونسمنٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔رپورٹ کیمطابق پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفرنے کراچی ایئرپورٹ پرخوشگوار موڈ میں جب مسافروں کیلئے انائونسمنٹ کی تو ایئرپورٹ ایک لمحے کے لئے سٹیج بن گیا۔علی ظفرنے اس موقع پرانائونسمنٹ کرتے ہوئے کہا تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ جلد از جلد آ جائیں ورنہ جہاز آپ کے بغیر اڑ جائے گا۔علی ظفرکی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اوران کے مداح اس پرمحبت بھرے اندازمیں دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں