عوام احتجاجی طور پر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے

گوجرہ(نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل گوجرہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد القادر عثمان،امیر حافظ محمد اسلم جٹ،ناظم اعلیٰ میاں محمد افضل،سابق ضلعی امیر حافظ محمد عالمگیر ، ناظم اعلیٰ مرکزیہ پیر محل حافظ عبد الرزاق سلفی،سینئر نائب امیر مرکزیہ تحصیل گوجرہ مولانا نیاز الٰہی گورسی نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام سے احتجاجی طور پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ یہ ظلم و ستم فی الفور بند کروایا جائے۔اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ناپاک سازش کو ناکام بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس کی صدارت حافظ عبدالطیف نے کی۔اس موقع پر چوہدری خالد بھٹہ، محمد ریاض چوہدری،ضلعی جنرل سیکرٹری AYF حافظ محمد بشارت علی،حافظ عبد الستار،و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں