فاروق آباد کے قریب نہر کنارے ایک شخص قتل

صفدرآباد(نامہ نگار)ایشر فاروق آباد کے قریب نہر کنارے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ۔ریسکیو اہل کاروں نے مقتول کی نعش کو پولیس کی تحویل میںدیدیا۔مقتول کی شناخت 70 سالہ نواب کے نام سے ہوئی۔وجہ قتل کا علم نہیں ہوا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے نا معلوم ملزمان کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دے دی اور نعش کو پوسٹ مارٹم ہائوس منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں