فاسٹ بائولرز کو مستقبل میں انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی پلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پی سی بی نے فاسٹ بالرز کو انجری سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی پلان تشکیل دیدیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز پر مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کیلئے کام پر فوکس کیا جائے گا، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید خود کام کر رہے ہیں۔فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ ،بیٹنگ ،بالنگ اور سکلز پر کام کیا جارہا ہے، محمد وسیم جونئیر کی تمام ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں مکمل ٹریننگ جاری ہے۔وسیم جونئیر کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں،فاسٹ بولر وسیم جونئیر کے باولنگ ایکشن پر بھی کام کیا جا رہا ہے،عامر جمال اور حسنین شاہ بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سکل ورک میں مصروف ہیں۔دراز قد نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید کے بھی بالنگ ایکشن پر کام جاری ہے، عاکف جاوید کو انجریز سے محفوظ رکھنے لئے این سی اے میں کام جاری ہے۔انڈر 19 کے باصلاحیت بیٹر شاہ زیب خان کی سکلز پر اکیڈمی کوچز کی توجہ دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں