فلسطینی عوام پر اسرائیل ظلم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں

گوجرہ(نامہ نگار)فلسطین میں معصوم مسلمانو ں پر ڈھائے جانے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے ۔ان خیالات کا اظہارنائب امیر جماعت اسلامی ٹوبہ مولانا رحمت اللہ ارشد ، حیدر علی چوہدری امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی 120 ،حافظ افتخار الحق واہلہ امیر جماعت اسلامی گوجرہ شہراو ر محموداحمد عزمی امیرحلقہ پی پی 119نے دفتر جماعت اسلامی گوجرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ نہتے فلسطینی مسلمان بھائیوں پرکھلم کھلا دہشت گردی ہو رہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امت مسلمہ پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق ان مظالم کے خلاف آواز بلندکر ے۔ پاکستان کا بچہ بچہ فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ کھڑاہے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور جماعت اسلامی نے اس انسانیت سوزظلم کیخلاف 26 اپریل ہفتہ کو شٹر ڈائون ہڑتال میںگوجرہ کی تاجر برداری سے ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اپنی دکانیں بند رکھ کر فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ گوجرہ کی تاجر برادری ہمیشہ سے ہی قومی اور بین الاقوامی مسائل پر پیش پیش رہی ہے اب بھی بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں