فلسطینی فٹبالر العبید کی موت بارے حقائق سامنے لائے جائیں’ محمد صلاح

لندن (سپورٹس نیوز) لیورپول کے معروف مصری فٹبالر محمد صلاح نے یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ فلسطینی فٹبالر سلیمان العبید کی موت کے بارے میں مکمل حقائق کیوں نہیں بتائے جا رہے۔یوئیفا نے حال ہی میں ایک مختصر پوسٹ میں فلسطینی پیلے کے لقب سے مشہور سلیمان العبید کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جس میں انہیں ایسا باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا گیا جس نے تاریک ترین لمحات میں بھی بچوں کو امید دی۔ لیکن یوئیفا نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کیسے، کہاں اور کن حالات میں شہید ہوئے۔محمد صلاح نے یوئیفا کی پوسٹ پر سادہ لیکن بامعنی سوال کیا، کیا آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ وہ کیسے شہید ہوئے، کہاں، اور کیوں؟فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق، 41 سالہ سلیمان العبید کو اسرائیلی فوج کے ایک حملے میں شہید کر دیا گیا، جب وہ جنوبی غزہ میں دیگر فلسطینی شہریوں کے ہمراہ امدادی سامان کے انتظار میں تھے۔ابھی تک یوئیفا نے محمد صلاح کے سوال پر یا اس معاملے پر کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں